سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات اور خیبر پختون خواہ کے دیگر اضلاع میں ایک ہی دن دو بار زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بدھ کی دوپہر ہونے والے زلزلہ کی شدت5.0، زیرِ زمین گہرائی 135 کلومیٹر اور مرکز افغان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ بدھ کی صبح ہونے والے زلزلہ کی شدت4.5، زیرِ زمین گہرائی40 کلومیٹر اور مرکز افغان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
