Swat

”نمونیا“ سے بچنے میں صفائی اہم کردار ادا کرتی ہے، ماہرین

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  نمونیا سے بچنے میں صفائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق والدہ کو چاہیے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور روزانہ کام کے بعد صابن سے ہاتھ اچھی طرح دھویا کریں۔ بچے کو خوراک دینے سے پہلے برتن کو اچھی طرح صاف کریں اور بغیر دھوئے کوئی چیز بچے کو نہ دی جائے تاکہ بچے نمونیا سے محفوظ رہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ”نمونیا“ ایک وائرل بیماری ہے جو ایک بچے سے دوسرے بچے کو لگ سکتی ہے۔ ڈاکٹر اسد اقبال نے باخبر سوات کو بتایا کہ اگر ایک گھر میں ایک بچے کو نمونیا ہوجائے،تو وہ اس گھر میں دوسرے بچے یا تمام بچوں کو بھی ہو سکتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ گھر میں جس بچے کو یہ بیماری ہو جائے تو اس کا فوری علاج کرنا چاہیے تاکہ باقی بچے اس بیماری سے بچ سکے۔ انہوں نے والدین کو ہدایت کی کہ نمونیا یا بچوں کی دیگر بیماریوں میں عطائیوں سے دور رہیں۔ماہر ڈاکٹر یا سرکاری ہسپتال میں بچوں کے وارڈ میں ان کا علاج کرایا جائے تاکہ معصوم بچے موت کی آغوش میں جانے سے بچ جائیں۔ڈاکٹروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس بچے کو نمونیا ہو جائے اور اس کا علاج جاری ہو، تو اس وقت بچوں پر خوراک بند یا کم نہ کی جائے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اکثر خواتین بچے کو نمونیا ہونے کی صورت میں خوراک میں کمی کرتی ہے جو غلط ہے۔ اگر بچہ ماں کا دودھ پی رہا ہو تو اسے ماں کا دودھ دیا جائے اور اگر بچہ باقی خوراک کھاتا ہو تو بچے کو معمول کی خوراک اور خاص کر پانی یا ”او آر ایس“ ضرور دیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔