سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے سخرہ میں جواں سال لڑکی نے زہریلی دواکھاکر خودکشی کرلی۔ایس ایچ اوتھانہ کالاکوٹ محمد زیب خان کے مطابق نواحی علاقے سخرہ کے موضع لنڈئے گھڑئی میں سترہ سال کی لڑکی مسماۃ (ن) دختر افضل خان نے مبینہ طور پر زہریلی دواکھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ متوفیہ نے اپنی ماں کے ساتھ تکرار کے بعد طیش میں آکر زہریلی دواکھاکر اپنی زندگی کاچراغ گل کردیا۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کرکے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔
Swat
