Uncategorized @ur

فاضل بانڈہ، رکشہ الٹنے سے ایک شخص زخمی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات کے علاقے فاضل بانڈہ میں رکشہ الٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے فاضل بانڈہ میں رکشہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں لقمان ولد رحیم شاہ سکنہ فاضل بانڈہ زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طبی امداد کے لیے مٹہ اور بعد ازاں حالت تشویشناک ہونے پر سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں