سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے وکلا نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں سہ روزہ ہڑتال کے پہلے دن عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ ہائی کورٹ بنچ، ڈسٹرکٹ کورٹس اور تمام تحصیل کورٹس میں وکلا پیش نہ ہوئے۔ خیبر پختون خواہ بار کونسل نے مطالبات کے لئے11 دسمبر تک سہ روزہ ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ خیبر پختون خواہ بار کونسل کے وائس چیئرمین سعید خان کا کہنا ہے کہ اگر 14دسمبر تک مطالبات پورے نہیں ہوئے، تو اُس کے بعد آئندہ کا لائحہ کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوراً سی پی سی اور نارکاٹکس قانون میں جو ترمیم کی گئی ہے، وہ واپس لیں۔
Swat
