سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں پہلی بار نوازشریف کڈنی اسپتال منگلور میں خواجہ سراؤں کے لئے مخصوص وارڈ مختص کردیے گئے۔ نوازشریف کڈنی اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر غلام رحمانی نے میڈیا کو بتایا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ہم نے معاشرے کے ان اہم افراد خواجہ سراؤں کو اسپتال میں علاج کی خصوصی سہولیات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تین بستر نیپرالوجی اور تین بستریورالوجی کے شعبے میں مختص کردیے گئے ہیں جہاں پر ان کے لئے تمام تر بنیادی سہولیات مہیا ہوں گی۔
Swat
