Swat

سوات، ملاکنڈ ڈویژن کے پہلے فلورو سکوپی یونٹ کا افتتاح

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)    ملاکنڈ ڈویژن میں پہلی بارپانچ کروڑ روپے کی لاگت سے پہلے فلورو سکوپی یونٹ کا افتتاح کردیا گیا۔ مشین کی تنصیب سے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو بہترین صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہونگی۔ گذشتہ روزڈیڈیک کمیٹی کے چیئرمین اور پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کے صدر ایم پی اے فضل حکیم خان نے ملاکنڈ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے پہلے فلوروسکوپی مشین کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کیلئے وزیر اعلی محمود خان خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں