سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی سپیکر اور چیئرمین قائمہ کمیٹی محمود جان کی زیرِ صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس رولز کا اجلاس ہفتہ کے روزسیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ارکان ممبران اسمبلی صاحبزادہ ثناء اللہ، محمد ادریس خٹک،آسیہ خٹک، نعیمہ کشور کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری اسمبلی امجد علی، ایڈیشنل سیکرٹری انعام اللہ، ایڈیشنل سیکرٹری سید محمد ماہر اور دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس رولز 1988ء پر کافی بحث ہوئی۔ ان میں ترامیم کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،قائمہ کمیٹی کے ممبران نے اتفاق رائے سے موجودہ رولز میں ترامیم کے لیے تجاویز پیش کیں۔
