سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں سردی کی شدت میں اضافہ کے بعد مینگورہ اور سیدو شریف کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ اہل علاقہ کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں رات گئے دو سے تین گھنٹے کے لئے اس وقت گیس کی فراہمی شروع ہو جاتی ہے جب وہ سو رہے ہوتے ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق اس مہنگائی کے دور میں مجبوراً انہوں نے ایل پی جی اور لکڑیوں کا استعمال شروع کیا ہے۔
Swat
