سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے محلہ بارامہ قونچ میں قتل ہونے والے 21سالہ نوجوان کی قاتلہ ان کی بیوی نکلی۔ مقتول کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بھابھی نے ان کو فون کرکے بتایا کہ مقتول کئی دنوں سے غائب ہے اور ان کا فون بند آرہا ہے، جس پر میں شانگلہ سے سوات روانہ ہوا اور پہنچ کر دیکھا تو میرا بھائی غسل خانے میں قتل شدہ پڑا تھا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر ان کی17سالہ بیوی مسماۃ کلثوم اور اس کے والدساکن کروڑہ شانگلہ حال قونچ مینگورہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔
