سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں بیکر ی کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے چینی، گھی اور دیگر قیمتی اشیا جل کر خا کسترہوگئیں۔ آگ کی وجہ سے پی پی پی اپر سوات کے صدر محمد شاہی خان کے حجر ہ کو بھی نقصان پہنچا۔ آگ کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کی اشیا جل گئیں۔ ریسکیو 1122 اور خوازہ خیلہ فائر بریگیڈ کے عملہ نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔
Swat
