سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسر (زنانہ)دلشاد بیگم نے کہاہے کہ تعلیم وتربیت کے ساتھ بچیوں کو غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد سے صحت مندمعاشرہ تشکیل پائے گا۔ بچیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی بڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ سب ڈویژن کے پرائمری اسپورٹس فیسٹول کے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی او بریکوٹ سب ڈویژن فضیلت بی بی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ بچیوں کی صلاحیتوں کو خوب سراہا۔ تقریب کے اختتام پر ڈی ای او(فی میل)دلشاد بیگم اور ایس ڈی او فضیلت بی بی نے بچیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
Swat
