سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل چارباغ کے علاقہ آلہ آباد میں گھر کے سامنے بیٹھنے پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ فدا ساکن دکوڑک آلہ آباد میں بیٹھا تھا کہ ملزم رحمت اللہ نے فائرنگ کرکے ان کو قتل کردیا۔ وہاں موجود پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ مقتول ان کے گھر کے سامنے بیٹھتا تھا۔منع کرنے پر باز نہ آیا جس کی وجہ سے اس نے ان کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
