Swat

مینگورہ،ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   مینگورہ شہر میں ٹریفک جام کا مسئلہ مزید سنگین ہوگیا۔ شہر کی سڑکوں پر صبح سے شام تک گاڑیوں کی قطاریں لگی رہتی ہیں۔ ایک کلومیٹر کا سفر اکثر اوقات ایک گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔ اس سے پہلے اتوار کو عام چھٹی اور جمعہ کو بازار بندش کی وجہ سے ٹریفک کچھ حد تک آہستہ لیکن رواں رہتی تھی، اب چھٹی والے دنوں میں بھی ٹریفک ہر وقت جام رہتی ہے۔ نیو روڈ،جی  ٹی روڈ، مین بازار، ڈاکخانہ روڈ، تاج چوک، مدین روڈ، ائیر پورٹ روڈ اور بائی پاس چوک میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگتی ہیں جس کی وجہ سے پیدل بھی بازار میں جانا مشکل ہوگیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں تجاوزات، ہتھ ریڑھیوں اور غیر قانونی رکشوں کی بھر مار کی وجہ سے شہر میں ٹریفک جام رہتی ہے۔ محکمہئ پولیس نے شہر میں ٹریفک اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ بھی کیا ہے، لیکن ٹریفک جام کا مسئلہ حل نہیں ہورہا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں