سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی وادئی کالام میں سطحِ سمندرسے 11 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع مہوڈنڈجھیل میں پہلی بار جیپ ریلی کے لئے آج میدان سج رہا ہے۔ ملک بھر سے 60 ڈرائیور ز اس جیپ ریلی میں حصہ لیں گے۔ 5 خواتین ڈرائیورز بھی برفیلی راستوں پر گاڑی دوڑانے کا مظاہرہ کریں گی۔ فرنٹیئر فور بائی فور کلب کے صدر بابر خان یوسف زئی نے میڈیا کو بتایا کہ سوات کی حسین وادئی کالام سے بتیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مہو ڈنڈ جھیل میں پہلی بار جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ مہونڈ جھیل میں جیپ ریلی کا ٹریک 11 کلومیٹر پر محیط ہے جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
Swat
