سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ اوڈیگرام میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے 3 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دلہن کلیکشن میں گارمنٹس، منیاری اورجوتوں کی دکانوں اورہوزری کی دکانوں میں پڑا سامان جل کر خاکستر ہوا، جس سے 27 لاکھ روپے کا نقصان ہواہے۔ ریسکیوکے عملہ نے صبح پہنچ کر آگ پرقابو پایا۔
Swat
