Swat

مدارس، دین اور ملک کی بے پنا ہ خدمت کررہے ہیں، میجر جنرل محمد اعجاز مرزا

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)     جی او سی ملاکنڈڈویژن میجر جنرل محمد اعجاز مرزا نے کہا کہ مدارس دین اور ملک کی بے پنا ہ خدمت کررہے ہیں۔ تمام طبقات کی طرح علما کا بھی سوات میں امن کے استحکام میں کلیدی کردار ہے۔ مدارس دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم خاص طور پر ٹیکنیکل ایجوکیشن کا بھی اہتمام کریں،تاکہ دینی مدارس کے طلبہ تمام شعبہ زندگی میں خدمات سرانجام دے سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خوازہ خیلہ میں علما اور طلبہ کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر شانگلہ اور سوات سے تعلق رکھنے والے تین سو سے زائد علما، مدرسہ مہتمم اور طلبہ موجود تھے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔