Swat

اہلِ منگلور کا بجلی کے بھاری بھر کم بلوں کے خلاف مظاہرہ

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)      سوات میں منگلور کے مکینوں نے بجلی کے بھاری بھر کم بلوں کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں بچے بھی کتبے اٹھاکر شریک ہوئے اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔ مینگورہ بازار میں مکینوں نے سابق ضلعی کونسلر سرورخان کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابق ضلعی کونسلر سرورخان اور دیگر علاقہ عمائدین نے کہاکہ میٹر ریڈرز ہوا میں ریڈنگ کرتے ہیں جس کے بدلے انہیں بھاری بھر بھجوائے جاتے ہیں، جب کہ دوسری جانب بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بھاری ٹیکس بھی عائد کردئے گئے ہیں، جس کی وجہ سے عوام کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں