Swat

ملم جبہ گرین ویلی میں سیاحوں کے لئے آئس فشنگ اور گرلنگ کی سہولیات فراہم

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)      سوات کی برف پوش سیاحتی علاقہ ملم جبہ کی گرین ویلی میں سیاحوں کے لئے آئس فشنگ اور گرلنگ کی سہولیات فراہم کردی گئیں۔ ملم جبہ سکی ریزوٹ انتظامیہ کی جانب سے گرین ویلی میں سیاحوں کو اپنے ہاتھوں ٹراؤٹ مچھلی کا شکار کرکے اپنے ہاتھوں سے دہکتے انگاروں پر تلنے کے انتظامات کئے گئے ہیں، جہاں سیاح منجمد برفیلی پانی میں سوراخ کرکے راڈ کے ذریعے مچھلی شکارکرتے ہیں۔ ملک بھر سے آئے ہوئے سیاحوں نے راڈ اٹھا کر آئس فشنگ کی اور پھر دہکتے انگاروں پر گریلنگ کرکے گرماگرم مچھلیوں کے خوب مزے لئے۔ سیاحوں کاکہنا تھا کہ پہلی بار انہیں آئس فشنگ کاموقع ملا جو بہت یادگار رہا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔