سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ 5 روز سے گیس کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ گھنٹوں گھنٹوں گیس غائب ہونے کے باعث صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔ بھاری بھر کم بلوں کے باوجود گیس غائب ہونے پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ مینگورہ شہر کے محلہ عثمان آباد، طاہر آباد، قاضی بابا، سیدوشریف اور دیگر متعدد علاقوں میں گزشتہ پانچ روز سے گیس غائب ہے۔ صرف آدھی رات کی بحال کے بعد علی الصباح دوبارہ غائب ہوجاتی ہے جس کے باعث صارفین کو کھانے تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
