سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ دیولئی میں پولیس نے موٹر کار سے 55 کلو گرام دنداسہ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اطلاع پر ایک موٹر کار کی تلاشی لی، جس سے دنداسہ برآمد ہوا۔ بعد میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے ساتھ ملزمان کو اے سی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ملزمان کو پینتیس ہزار روپے جرمانہ کرکے دنداسہ کو بحق سرکار ضبط کرلیا۔
Swat
