سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے کہا کہ پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا۔ اچھی کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو انعام اور خراب کارکردگی دکھانے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ اپنے دفتر سیدو شریف میں بہتر کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں میں تقریبِ تقسیمِ انعامات سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن پولیس نے امن کے لئے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ تقریب میں بہتر کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں میں انہوں نے انعامات تقسیم کیں۔
Swat
