سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ملم جبہ کے علاقہ شین کٹ میں موٹر کار الٹنے سے سب انسپکٹر سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ سب انسپکٹر عثمان زادہ چھٹی پر گھر گئے تھے اور اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ کہیں جارہے تھے کہ گاڑی الٹنے سے وہ ان کی اہلیہ اور چھ سالہ بیٹی اقرا زخمی ہوگئے، جن کو مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔
