سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبر پختون خواہ ہیلتھ کیئر کمیشن کی عطائیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ گذشتہ روز ٹیم نے الپوری شانگلہ اور تحصیل کبل و خوازہ خیلہ میں موجودنجی صحت مراکز کا معائنہ کیا، اس موقع پر نان کوالیفائیڈافراد احسان اللہ، عرفان اللہ، عزت خان، رحمت علی، انور حسین کوعلاج معالجے کے عمل میں مصروف پانے پرپشاور ڈینٹل کلینک،آباد ڈینٹل کلینک،ایکسرے شیرزادہ میڈیکل سینٹر، اپر سوات ڈیجیٹل ایکس رے کلینک،رحمت فرسٹ ایڈ کلینک، انور کلینک کو کو بند کرکے سیل کیا گیا۔
