سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں دوسرے روز بھی برف باری و بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ جمعہ کو بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا،جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل تک سوات میں بارش و برف باری کا امکان ہے۔ منگل کو میدانی علاقوں میں بھی برف باری کا امکان ہے۔ مینگورہ شہر میں جمعہ کو کم سے کم درجہ حرارت ایک سنٹی گریڈ رہا۔ منگل کو مینگورہ شہر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کا امکان ہے۔
Swat
