سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں نوازشریف کڈنی اسپتال نے سالانہ رپورٹ جاری کردی۔ 72 ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ اور علاج کیا گیا۔ نوازشریف کڈنی اسپتال منگلور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام رحمانی نے میڈیا کو بتایا کہ سال 2019ء کے دوران کڈنی اسپتال میں کل 72 ہزار 798 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔ اوپی ڈی میں 46 ہزار511 مریضوں کا معائنہ کیاگیا۔ ایمرجنسی یونٹ میں 8 ہزار 287 مریض لائے گئے۔ ان مریضوں میں نیپرالوجی یونٹ میں 2239 مریضوں کاعلاج کیا گیا۔ یوروالوجی یونٹ میں 1487 مریضوں کو طبی سہولیات دی گئیں۔ 19 ہزار 940 مریضوں کا ڈائیلاسز کیا گیا۔ 1282 مریضوں کے میجر آپریشن کئے گئے۔ 512 مریضوں کی لتھروٹرپسی کی گئی۔ 369 مریضوں کو آئی سی یو یونٹ میں طبی سہولیات دی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ 11 لاکھ سے زائد لیباٹری ٹیسٹ کئے گئے اور اسپتال میں علاج کے دوران ایک سال میں 152مریض جاں بحق بھی ہوئے۔
