Swat

5638 سپیشل پولیس فورس اہلکار چھے ماہ گزرنے کے باوجود بھی مستقل نہ ہوسکے

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    ملاکنڈڈویژن کے 5638 سپیشل پولیس فورس کے اہلکار چھ ماہ گزرنے کے باوجود بھی مستقل نہ ہوسکے۔ چھ ماہ قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود نے 2009ء میں دہشت گردی کے خلاف قائم فورس ”سپیشل پولیس فورس“  کو مستقل کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن چھ ماہ گزرنے کے باوجود بھی ان اہلکار کی مستقلی کو عملی جامہ نہیں پہنایاجاسکا ہے، جس کے باعث ہزاروں اہلکاروں میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ اس وقت ملاکنڈڈویژن سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں  10 ہزارکے قریب سپیشل پولیس فورس کے جوان خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس ضمن میں صوبائی اسمبلی سے بھی بل منظور کیاگیاتھا۔ حکومت اپنے ہی احکامات اور اعلانات کوعملی جامہ پہنانے سے گریزاں ہے، جس سے مختلف چہ میگوئیاں ہورہی ہیں۔ سپیشل پولیس فورس کے متاثرہ اہلکاروں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے اپیل کی ہے کہ سپیشل پولیس فورس کی مستقلی کا معمہ جلد سے جلد نمٹایا جائے۔ان جوانوں کو بھی ریگولر فورس کی طرح کی مراعات دی جائیں۔ یاد رہے کہ سپیشل پولیس فورس کے جوان اس وقت کنٹریکٹ پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ان کی ماہانہ تنخواہ محض 15000 روپے ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔