Swat

سوات میں بارش و برف باری کا نیا سلسلہ شروع

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)     سوات کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب مینگورہ شہر اور میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو پیر کی شام تک جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کو بھی بارش و برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ مینگورہ شہر میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیااور کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔