Swat

مینگورہ، بس سٹینڈز کا تنازعہ تا حال جاری، ڈرائیوروں کا احتجاج

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    مینگورہ میں بس سٹینڈز کا تنازعہ تا حال جاری ہے۔ جمعرات کو نئے بس سٹینڈ کے ٹرانسپورٹروں نے گاڑیاں سڑک پر کھڑی کرکے احتجاج کے ساتھ بائی پاس روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ جنرل بس سٹینڈ کے ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ پرانے بس سٹینڈ کے قریب غیر قانونی سٹینڈ ہے۔ دوسرے فریق کا کہنا ہے کہ ان کو جنرل بس سٹینڈ میں جگہ نہیں دی جارہی۔ ایس ایچ او رحیم آباد اقبال نسیم نے موقع پر جاکر ٹرانسپوٹروں سے مذاکرات کئے جس کے بعد روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ بعد میں ٹرانسپورٹروں نے ڈی سی سوات سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔