سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ بیدرہ میں والد سے پستول چل جانے سے گولی ان کی بچی کو لگی۔ فضل سبحان گھر میں لوڈڈ پستول صاف کر رہا تھا کہ اسی اثنا میں پستول چل گئی اور گولی سامنے موجود ان کی بیٹی اسماء کو لگی جس سے وہ زخمی ہوگئی۔ بچی کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
Swat
