Swat

سوات یونیورسٹی،مختلف ڈیپارٹمنٹس کے طلبہ و طا لبات میں لیپ ٹا پ تقسیم

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے پانچویں مرحلے کے تحت یونیورسٹی آف سوات کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے باقی ماندہ 22 طلبہ و طا لبات میں لیپ ٹا پ تقسیم کئے گئے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں وائس چا نسلر یونیورسٹی آف سوات پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان نے بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طا لبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات نے کہا کہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن)اسلام آباد(کے با ہمی اشتراک سے یونیورسٹی کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر محمد جمال خان نے کہا کہ لیپ ٹاپ سے طلبہ استفادہ کریں اور اپنی توانائی کو مثبت سر گرمیوں میں استعمال کریں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔