سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مدین میں دو گاڑیاں جل گئیں۔ پولیس کے مطابق علی رحمان کی ہائی ایس اور نثار کی موٹر کار بازار کے ایک سروس سٹیشن میں کھڑی تھی کہ رات کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔نتیجتاً دونوں گاڑیاں مکمل جل گئیں۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
