سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل چارباغ کے علاقہ روڑیا میں سرکاری سکول کے چوکیدار نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر سکول میں خود پر فائرنگ کرکے خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق24 سالہ زڑہ ور جو غیر شادی شدہ تھا۔ گھر میں والدہ کے ساتھ اکیلا رہتا تھا۔ گذشتہ شب انہوں نے سکول میں خود پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
