سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں ٹریفک نظام کو رواں رکھنے اور شہر کو ماڈل سٹی کا درجہ دینے کے لئے اہم اجلا س زیرِ صدارت پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل صدر چیئرمین ڈیڈک کمیٹی فضل حکیم خان یوسف زئی منعقد ہوا جس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر مینگورہ شہر کو ماڈل سٹی درجہ دینے اور ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھنے کے لئے مختلف تجاویز زیر غور آئیں، جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مینگورہ شہر ملاکنڈ ڈویژن کا صدر مقام ہے، یہاں پر ٹریفک نظام کو رواں رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر مینگورہ شہر میں غیر قانونی رکشوں، گاڑیوں، بغیر پارکنگ کے پلازوں سمیت لنکس روڈ کی بحالی اور نئے لنکس روڈ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا کہ جن علاقوں، چوکوں اور بازاروں میں پارکنگ موجود ہے۔ ان کو فعال بنانے کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ شہر میں غیر قانونی اڈوں کے خاتمے کی بھی فوری ہدایت کی گئی۔
