Swat

سیدو شریف اور مینگورہ کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی معطل

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں شدید سردی کے باوجود سیدو شریف اور مینگورہ کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے گیس صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ گیس کے بھاری بل ادا کرنے کے باوجود بھی وہ ایل پی جی اور لکڑیوں کے استعمال پر مجبور ہیں۔ موسم سرما میں گیس کی فراہمی نہ ہونے کے باوجود بھی صارفین کو بھاری بل بجھوائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں