سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں غالیگے پولیس نے اسلحہ اور منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ غالیگے اخترایوب خان کے مطابق پولیس نے لنڈاکی چیک پوسٹ پر موٹر کار نمبر ISLAMABAD KG-160کو روک کر اس کے قبضے سے 11 عددپستول اور ایک شارٹ گن سمیت 1200 کارتوس برآمد کرکے ملزم شفیق عالم سکنہ برہ بانڈئی کو حراست میں لے لیا۔ ایک اور کارروائی کے دوران 573 گرام چرس اور6بوتل غیر ملکی شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ملزم امجدعلی سکنہ منگلور کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
