Swat

کانجو ٹاؤن شپ میں مسائل کا انبار، جرگہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے دفتر پہنچ گیا

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں کانجو ٹاؤن شپ میں امن وامان کی ابترصورت حال اور دیگرمسائل کے حل میں ایس ڈی ڈی اے کی عدم دلچپسی کے خلاف نمائندہ جرگہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے دفتر پہنچ گیا۔ جرگہ کی قیادت ڈاکٹر احسان اللہ کررہے تھے جبکہ اس موقع پر اقبال علی خان،اسسٹنٹ کمشنر (ر)بحرکرم خان،غالب میاں،ڈاکٹر فضل محمد اور حمیدالدین ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔وفد نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود کو کانجو ٹاؤن شپ کے مکینوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ کمشنر ملاکنڈڈویژن ریاض خان محسود نے جرگہ کو یقین دلایا کہ اس ضمن میں انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔