Swat

سابحق تحصیل کونسلر عثمان غنی کی پر اسرار گمشدگی پر ن لیگی کارکنوں کا دھرنا

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)  کبل میں مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عبدالغفور خان اور سابحق تحصیل کونسلر عثمان غنی کی پر اسرار گمشدگی کے خلاف ن لیگ کے کارکنوں نے کبل چوک میں دھرنا دیا اور احتجاج کیا۔ ان کے خلاف محکمہ سوئی گیس نے ایف آئی آر درج کی تھی جس پر انہوں نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی تھی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنماؤں نے کہا کہ عبدالغفور اور عثمان غنی کو ایک وفاقی وزیر کے کہنے پر پولیس نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے،جو توہین عدالت ہے۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر دونوں رہنماؤں کو رہا کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو پولیس اور حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں