سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ گوالیرئی میں نامعلوم افراد دکان کے تالے توڑ کر سیف لے اڑے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم چوروں نے رات کے وقت سوات ویلی سپر مارٹ کے تالے توڑ کر دکان میں موجود سیف لے اڑے، جس میں ہزاروں روپے نقد اور سٹور کے کھاتے موجود تھے۔ مالک دکان شرافت علی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔
Swat
