سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات گالف کورس کبل میں ضلعی انتظامیہ نے 260 کنال زمین ویمن یو نیورسٹی کے لیے الاٹ کردی۔ سوات گالف کورس جو 975 کنال پر مشتمل ہے، میں صوبائی حکومت نے وومن اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے لئے ضلعی انتظامیہ سے زمین مانگی تھی، جس میں انتظامیہ نے پہلے مرحلے میں 260 کنال زمین یونیورسٹی کے لئے الاٹ کردی۔ سوات گالف کورس، ریاستِ سوات کے دور میں 1964ء میں والئی سوات نے بنا یا تھا۔ سابق فیلڈ مارشل صدر ایوب خان بھی 18 ہولز کے اس گالف کورس میں کھیلنے آتے تھے۔ریاست کے دور میں ہر سال اس گراؤنڈ میں ”سوات اوپن گالف کورس“ کے نام پر ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوتا تھا، جس میں ملک بھر سے گالف کے کھلاڑی حصہ لیتے تھے۔
