سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں برف باری اور بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو منگل کی شام تک جاری رہا۔ برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ کالام میں کم از کم درجہ حرارت منفی15اور مینگورہ شہر میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔ وادئی کالام کے مختلف بالائی علاقے جن کی سڑکیں پچھلی برف باری کی وجہ سے بند تھیں مزید برف باری سے مکمل بند ہوگئیں۔ نتیجتاً ان علاقوں کے ہزاروں افراد گھروں تک محدود رہ گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ سے بارش و برف باری کا سلسلہ تھم جائے گا، لیکن شدید سردی کی لہر برقرار رہے گی۔
Swat
