سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں امن جرگہ نے نوشہرہ میں معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے درندے کو سرعام پھانسی دینے کے لئے نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سیاسی جماعتوں کے قائدین، ورکروں اور سماجی ورکروں نے بھرپور شرکت کی۔ جلسہ سے امن جرگہ سوات کے عہدیداروں سمیت سابق صوبائی وزیر واجد علی خان، جماعت اسلامی کے رہنما اختر علی خان، پختونخوا میپ کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود خالد، امن جرگہ کے چیئرمین ملاکنڈ ڈویژن رحمت دین صدیقی، ضلع صد ر ملک غلام علی خان، ڈویژنل ترجمان گوہر علی پختونیار، عبدالوہاب، عبداللہ یوسف زئی اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا پھول جیسی بچی کے ساتھ درندگی کے واقعے نے ملک بھر کے عوام کو رُلا دیا ہے۔ اس قسم درندے کسی رحم کے قابل نہیں۔
Swat
