Swat

رحیم آباد پوسٹ آفس کے ساتھ ملحقہ محلہ فارم کے باشندگان رُل گئے

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)     مینگورہ کے گنجان آباد علاقہ رحیم آباد پوسٹ آفس کے ساتھ ملحقہ محلہ فارم کی طرف جانے والا راستہ میں عرصہ سے گٹر کا پانی کھڑاہے، جس کی وجہ سے نمازیوں، خواتین اور خصوصاًبچوں کو اسکول جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ یہاں ایک تعمیراتی کام کی وجہ سے گندے پانی کی نالی کو قصداً عمداً بند کیا گیا ہے، علاقہ مکینوں حاجی محمد رحمان، نور رحمان، بخت، شیرزادہ، رفیق احمد اور دیگر نے واسا کے حکام سے اپیل کی ہے کہ گرمیوں میں مذکورہ کھڑا گندا پانی بیماریوں کا سبب بنے گا۔ اس لیے تعمیراتی کام کرنے والے بااثر شخص سے باز پرس کی جائے اور یہ مسئلہ حل کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں