Swat

پولیس امن و امان قائم رکھنے میں عوام کا تعاون حاصل کرے، ڈی آئی جی س

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے ڈویژن کے سات اضلاع کی پولیس پر زور دیا ہے کہ وہ امن و امان قائم رکھنے میں عوام کا تعاون حاصل کرے۔ عوام کے تعاون سے ملک دشمن عناصر کا پتہ لگا کر ان کو گرفتار کرے۔ اپنے دفتر میں مختلف اضلاع میں بہتر کار کردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں میں انعامات تقسیم کرنے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ پولیس، دیر، چترال اور باجوڑ میں سرحدی علاقوں پر خصوصی نظر رکھے، تاکہ کوئی دشمن عناصر سرحد پار سے پاکستان میں داخل نہ ہوسکے۔ اس موقع پر بہتر کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں میں انہوں نے انعامات تقسیم کیے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔