Swat

صوبے میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے، شوکت علی یوسف زئی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)    صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ اطلاعات و تعلقات عامہ شوکت علی یوسف زئی نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان کے دور میں پسماندہ علاقے ترقی کر رہے ہیں۔ آٹا بحران مصنوعی تھا جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔ مہنگائی کا احساس ہے۔ 3 ماہ بعد حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے وزیراعلیٰ نے سیکرٹری ہیلتھ کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ ملکی معاشی صورتحال بہتری کی سمت گامزن ہے۔ مولانا فضل الرحمان عوامی حقوق کے لیے نہیں بلکہ ذاتی مفادات کے لیے حکومت کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سوات پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تین وزرا کو پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے برطرف کیا تھا۔ اب اُن کے ساتھ بحالی کا بھی اختیار ہے۔ کوئی ذاتی عداوت نہیں۔ وہ ہمارے ساتھی ہیں۔مہنگائی کے حوالے سے اُنہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کو بھی مہنگائی کا احساس ہے۔ تین ماہ بعد یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔