سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدر اور چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسف ز ئی نے کہا ہے کہ ہمارا ہر لمحہ عوام کو بہتر مستقبل دینے کے لیے وقف ہے۔ کھوکھلے نعروں کا دور گزرچکا۔ ہمارے عملی اقدامات کی گواہی خود عوام دیں گے۔ تبدیلی کے ثمرات کو نچلی سطح پر پہنچانے کے لیے حکمت عملی وضع کر لی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رنگ محلہ کے دورہ کے موقع پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فضل حکیم خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، جبکہ عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیے مثالی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
Swat
