Swat

جنرل بس اسٹینڈ میں غیر قانونی اڈوں کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    مینگورہ بائی پاس جنرل بس اسٹینڈ میں غیر قانونی اڈوں کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کیا۔ ٹرانسپورٹروں نے احتجاجاً گاڑیاں کھڑی کرکے مظاہرہ کیا اور دو گھنٹوں تک سروس معطل رکھی۔ اس موقع پر سوات ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے صدر خائستہ باچا، میاں محمد اقبال اور افضل خان نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے آج یہ احتجاج کر رہے ہیں، لیکن ہمارے اس احتجاج کو ہر گز ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور دیگر انتظامی حکام نے جس علاقے کو ریڈ زون قرار دیا ہے، آج وہ اپنے جاری کردہ احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر معاہدہ کی خلاف ورزی کی گئی، تو ہم جنرل بس اسٹینڈ کو خالی کروا کر اندرونِ شہر سمیت دیگر مختلف مقامات میں ٹرانسپورٹ اڈے قائم کریں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں