Swat

سوات، مستحق افراد میں بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اورایم این اے سلیم الرحمان اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر اور چیئر مین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسف زئی نے سوات میں احساس پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں 107مستحق افراد میں مجموعی طور پر 31 لاکھ 31 ہزار روپے فی کس 25 ہزار روپے کے بلا سود قرضوں کے چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر ای پی ایس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اکبر زیب، پی پی اے ایف پاکستان کے جی ایم فرید اللہ اور حاجی فضل مولا کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بلا سود قرضہ سے ہزاروں لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب آئے گا۔مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں خاندان اپنا کاروبار نہیں کر سکتے تھے،تاہم احساس پروگرام کے آنے سے امید ہے کہ معاشرے کا یہ طبقہ نئے پاکستان کی بنیاد رکھے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں