سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ملم جبہ اسکی مقابلوں میں پاکستانی اسکیئر خوشیم صاحبہ نے لگاتار چوتھا سونے کا تمغہ جیت لیا۔ چوتھے چیف آف دی ائیر اسٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ کی سلالم کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد انہوں نے تیسرے ملم جبہ انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ کی سلالم کیٹیگری میں بھی طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ ان کی ہم وطن عمامہ ولی نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ افغانستان کی ناظمہ خیر زاد کانسی کا تمغہ حاصل کر پائیں۔ مردوں کی اس کیٹیگری میں یوکرائن کے اسکیئرز ویٹالے ایب نے ناقابلِ تسخیر رہتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور سونے کاتمغہ جیتا۔نلتر سے تعلق رکھنے والے مایہ نازا سکئیر محمد کریم نے عمدہ کھیل پیش کیا اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ یوکرائن کھلاڑی نازے ریٹے پیٹرک نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیتا۔ دنیا بھر سے36 انٹرنیشنل اسکیئرز نے اس چمپئن شپ میں حصہ لیا۔بین الاقوامی اسکی مقابلوں کی اختتامی تقریب آج اتوار کو ہوگی جس میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔
Swat
