Swat

سوات کے ثقہ محقق ڈاکٹر سلطان روم کی نئی تصنیف شائع ہوگئی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں شورش کے دوران حالات پرتحریر کی گئی سوات کے ثقہ محقق ڈاکٹر  سلطان روم کی نئی تصنیف ”سوات تاریخ کے دوراہے پر“ شائع ہوگئی۔اس اہم معلوماتی کتاب میں ”پاٹا کی آئینی حیثیت“،”شریعہ نظامِ عدل ریگولیشن“، ”ریاستِ سوات میں نظام عدل“، ”سوات میں خان و ملک سسٹم“، ”پختون معاشرے میں حجرے اور مسجد کا کردار“، ”سوات کی شورش میں طبقاتی جنگ کا پہلو“، ”سوات کی تعمیر نو کے لئے تجاویز“،”ما بعد آپریشن 2009“، ”ایک اور تباہی سے بچنے کی ضرورت“، ”چرچل کی رودادِ سوات“ اور ”تحریکِ نفاذِ شریعت اور جمہوریت“ پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ ڈاکٹر سلطان روم کی اس سے پہلے سات کتابیں جن میں تین انگریزی،دو اردو اور دو پشتو میں شائع ہو چکی ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔